یہ کتاب آیاتِ صفات و اسماءِ حسنیٰ کے فہم کے متعلق سلف صالحین کے منہج کی وضاحت پر مشتمل ہے۔ مؤلف نے صفاتِ باری تعالیٰ کے اثبات میں سلف کے عقائد، اہلِ کلام کے شبہات، تأویل و تعطیل کے فتنوں اور صفاتِ الٰہیہ کے صحیح مفہوم پر سیر حاصل گفتگو کی ہے۔ یہ ایک مختصر مگر جامع علمی رسالہ ہے جو عقیدہ کے اہم باب کو واضح انداز میں پیش کرتا ہے۔