یہ کتاب علامہ محمد الأمين الشنقيطي کی ان علمی محاضرات پر مشتمل ہے جن میں انہوں نے آیاتِ صفات اور اسماءِ حسنیٰ کے فہم و تعبیر سے متعلق مختلف مکاتبِ فکر کے نقطہ ہائے نظر کا جائزہ لیا ہے۔ مؤلف نے متکلمین کے اصول، صفاتِ باری تعالیٰ کے اقسام، اور سلف و خلف کے مابین منہج کا تقابلی مطالعہ پیش کیا ہے۔