"تأسيس التقديس في كشف تلبيس داود بن جرجيس” شیخ عبد اللہ ابا بطین کی ایک جامع اور محقق کتاب ہے جس میں انہوں نے توحید کے اصولوں کی روشنی میں داود بن جرجیس کے شبہات کا رد کیا ہے۔ یہ کتاب اہل سنت والجماعت کے عقائد کی توضیح کے ساتھ ان باطل تاویلات کی نشان دہی کرتی ہے جو بعض لوگ شرک اور بدعات کو درست ثابت کرنے کے لیے پیش کرتے ہیں۔ مصنف نے نہایت وضاحت سے شرعی دلائل کے ساتھ ان گمراہ کن نظریات کا بطلان کیا ہے۔