ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری
سوال :
کیا اجماع کتاب وسنت کے خلاف منعقد ہو سکتا ہے؟
جواب :
اجماع امت حق ہے، یہ دین کی تیسری بنیادی دلیل ہے۔ کتاب وسنت کی واضح نص کے خلاف اجماع نہیں ہوتا۔ دنیا میں ایسا کوئی اجماع نہیں ، جو کتاب وسنت کے خلاف منعقد ہوا ہو، کیونکہ اجماع معصوم عن الخطا ہے، اللہ ساری کی ساری اُمت کو کبھی گمراہی پر جمع نہیں کرتا۔
❀ شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ (728ھ) فرماتے ہیں:
الإجماع الصحيح لا يعارض كتابا ولا سنة .
”صحیح (ثابت) اجماع کتاب وسنت کے معارض نہیں ہوسکتا ۔“
(مجموع الفتاوى : 202/19)