کیا طواف کے بعد مقام ابراہیم پر دو رکعت نماز ضروری ہے؟
ماخوذ: احکام و مسائل، حج و عمرہ کے مسائل، جلد 1، صفحہ 293

سوال

کیا طواف کے ساتھ مقام ابراہیم پر دو رکعت نماز پڑھنی ضروری ہے؟

جواب

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

طواف کے بعد مقام ابراہیم پر دو رکعت نماز پڑھنا ضروری ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں اس کا حکم دیا ہے۔ جیسا کہ ارشاد فرمایا:

﴿وَاتَّخِذُوْا مِنْ مَّقَامِ اِبْرَاہِیْمَ مُصَلًّی﴾
(سورۃ البقرۃ)

’’اور پکڑو تم مقام ابراہیم کو جائے نماز‘‘

اس آیت سے معلوم ہوتا ہے کہ طواف مکمل کرنے کے بعد مقام ابراہیم پر دو رکعت نماز ادا کرنا ضروری عمل ہے، جیسا کہ نبی کریم ﷺ سے ثابت ہے۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

1