سوال
کچھ لوگ جمعہ کے دو خطبوں کے درمیان ہاتھ اٹھا کر دعا مانگتے ہیں، جب کہ میں نے مشکوٰۃ شریف میں پڑھا ہے کہ حضورﷺ اس مقام پر صرف انگلی سے اشارہ کرتے تھے۔ کیا دو خطبوں کے درمیان ہاتھ اٹھا کر دعا مانگ سکتے ہیں؟ یا بغیر ہاتھ اٹھائے زبانی دعا کی جا سکتی ہے؟
جواب
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
◈ رسول اللہﷺ سے جمعہ کے دو خطبوں کے درمیان بیٹھنا ثابت ہے۔
(صحیح مسلم، کتاب الجمعۃ، باب تخفیف الصلاۃ والخطبۃ)
◈ لیکن اس جلوس بین الخطبتین (یعنی دو خطبوں کے درمیان بیٹھنے کے وقت) خطیب یا سامعین کا ہاتھ اٹھا کر یا ہاتھ اٹھائے بغیر دعا کرنا کسی آیت یا حدیث سے ثابت نہیں ہے۔
◈ انگلی سے اشارہ خطبہ دیتے وقت کا عمل ہے:
(صحیح مسلم، کتاب الجمعۃ، باب تخفیف الصلاۃ والخطبۃ؛ سنن ابی داؤد، کتاب الجمعۃ، باب رفع الیدین علی المنبر)
لیکن یہ عمل جلوس بین الخطبتین کے وقت نہیں کیا جاتا۔
◈ خطبہ کے دوران زبانی دعا کرنا رسول اللہﷺ سے ثابت ہے۔
◈ دورانِ خطبہ، دعائے بارش کی درخواست پر آپﷺ کا ہاتھ اٹھا کر دعا کرنا بھی ثابت ہے۔
تفصیل کے لیے دیکھیں:
(صحیح بخاری، کتاب الجمعۃ؛ صحیح مسلم، کتاب الاستسقاء)
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب