تین وتر میں دوسری رکعت کے قعدہ کا حکم اور صحیح حدیث
ماخوذ: احکام و مسائل، نماز کا بیان، جلد 1، صفحہ 221

سوال

تین وتر پڑھتے وقت دوسری رکعت میں قعدہ نہ بیٹھنے کی صحیح حدیث تحریر فرما دیں؟

جواب

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

مستدرک حاکم میں ایک مرفوع حدیث مذکور ہے جس میں ام المومنین سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان فرماتی ہیں:

«کَانَ رَسُوْلُ اﷲِ ﷺ يُؤْتِرُ بِثَلاَثٍ لاَ يَقْعُدُ اِلاَّ فِیْ آخِرِهِنَّ»

’’نبی ﷺ تین وتر پڑھتے اور صرف آخری رکعت میں ہی بیٹھتے۔‘‘

اس حدیث کے مطبوعہ نسخہ میں لفظ "لاَ يَقْعُدُ” کو حاشیہ میں لکھ دیا گیا ہے اور اس کی جگہ "لاَ يُسَلِّمُ” کو درج کیا گیا ہے، مگر یہ درست نہیں ہے۔ اس بات کو تلخیص ذہبی اور متقدمین اہل علم کی حوالہ جات سے واضح کیا گیا ہے کہ اصل اور صحیح لفظ "لاَ يَقْعُدُ” ہی ہے۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

1