ماخوذ : احکام و مسائل، نماز کا بیان، جلد 1، صفحہ 215
سوال
ایک شخص فجر کی نماز کے بعد سورج طلوع ہونے تک بیٹھا رہتا ہے اور ذکر و اذکار کرتا ہے۔ سورج طلوع ہونے کے بعد وہ سو جاتا ہے اور تقریباً صبح نو بجے جاگ کر نماز اشراق ادا کرتا ہے۔ کیا اس طرح ادا کی گئی نماز اشراق درست ہو جاتی ہے؟
جواب
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
ایسی صورت میں نماز اشراق ادا ہو جاتی ہے، یعنی نو بجے ادا کی گئی اشراق کی نماز صحیح ہے۔
تاہم، زیادہ بہتر یہی ہے کہ وہ سونے سے پہلے اشراق کی نماز ادا کر لے۔
"ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب”