نماز میں آخری تشہد کا مسنون طریقہ صحیح مسلم کی روشنی میں
ماخوذ : احکام و مسائل، نماز کا بیان، جلد 1، صفحہ 198

سوال

جناب نے ایک موقع پر آخری تشہد (نماز کے آخری قعدہ) کا طریقہ بتایا تھا کہ غالباً یہ روایت حضرت عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما سے ہے اور مسلم شریف میں آئی ہے، جس میں ذکر ہے کہ بائیں پنڈلی کو دائیں پنڈلی پر رکھا جاتا ہے۔ براہ کرم اس روایت کی اصل عربی عبارت بمع صفحہ نمبر تحریر فرما دیں۔

جواب

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جی ہاں، آپ کا حوالہ درست ہے۔ یہ روایت صحیح مسلم میں حضرت عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے، جس میں نبی کریم ﷺ کی نماز میں قعدہ (تشہد) کی کیفیت بیان کی گئی ہے۔ روایت کی مکمل عربی عبارت اور حوالہ درج ذیل ہے:

«قَالَ مُسْلِمٌ فِیْ صَحِيْحِه حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَعْمَرِ بْنِ رِبْعِیِّ الْقَيْسِی قَالَ حَدَّثَنَا اَبُوْ هشَامِ الْمَخْزُوْمِیْ عَنْ عَبْدِ الْوَاحِدِ وَهُوَ ابْنُ زِيَادٍ قَالَ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ ابْنُ حَکِيْمٍ قَالَ حَدَّثَنِیْ عَامِرُ بْنُ عَبْدِ اﷲِ بْنِ الزُّبَيْرِ عَنْ اَبِيْهِ قَالَ کَانَ رَسُوْلُ اﷲِ ﷺ اِذَا قَعَدَ فِی الصَّلٰوةِ جَعَلَ قَدَمَهُ الْيُسْرٰی بَيْنَ فَخِذِهِ وَسَاقِه وَفَرَشَ قَدَمَهُ الْيُمْنٰی وَوَضَعَ يَدَهُ الْيُسْرٰی عَلٰی رُکْبَتِهِ الْيُسْرٰی وَوَضَعَ يَدَهُ الْيُمْنٰی عَلٰی فَخِذِهِ الْيُمْنٰی وَأَشَارَ بِاَصْبَعِه،»

(المجلد الاول، کتاب الصلوة، باب صفة الجلوس فی الصلوة وکيفيّة وضع اليدين علی الفخذين، من تبويب النووی، ص ۲۱۶)

ترجمہ

حضرت عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ:

’’رسول اللہ ﷺ جب نماز میں بیٹھتے تو اپنا بایاں پاؤں ران اور پنڈلی کے درمیان کر لیتے، اور دایاں پاؤں بچھاتے، اور اپنا بایاں ہاتھ بائیں گھٹنے پر رکھتے اور دایاں ہاتھ دائیں ران پر رکھتے اور (شہادت کی) انگلی سے اشارہ کرتے۔‘‘

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

1