ماخوذ: فتاویٰ ارکان اسلام
سوال
ایسا شخص جس پر سعی واجب تھی، لیکن وہ طواف کرنے کے بعد مکہ سے روانہ ہو گیا اور سعی ادا نہ کی، بعد میں اسے معلوم ہوا کہ سعی اس پر واجب تھی — تو کیا وہ صرف سعی ادا کرے گا یا دوبارہ طواف بھی لازم ہوگا؟
جواب
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
اگر کوئی شخص یہ سمجھ کر طواف کر لے کہ اس پر سعی واجب نہیں ہے، لیکن بعد میں اسے بتایا جائے کہ سعی اس پر لازم تھی، تو ایسی صورت میں اسے صرف سعی کرنی چاہیے۔ اس پر دوبارہ طواف کرنا ضروری نہیں۔
✿ طواف اور سعی کے درمیان ترتیب (یعنی طواف کے فوراً بعد سعی) شرط نہیں ہے۔
✿ یہاں تک کہ اگر کوئی شخص جان بوجھ کر سعی کو طواف کے بعد مؤخر کرے، تب بھی کوئی حرج نہیں۔
✿ تاہم افضل یہی ہے کہ سعی طواف کے فوراً بعد کی جائے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب