ماخوذ : فتاویٰ ارکان اسلام
سوال
ایک شخص نے ذاتی رہائش کے لیے ایک پلاٹ خریدا تھا، لیکن تین سال بعد اس نے اسے فروخت کرنے کی نیت کرلی تاکہ اس سے منافع حاصل کرسکے۔ تو کیا اس پر گزشتہ سالوں کی بھی زکوٰۃ واجب ہوگی؟
جواب
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
گزشتہ سالوں کی زکوٰۃ اس پر واجب نہ ہوگی کیونکہ اُس وقت اس کی نیت ذاتی رہائش کی تھی۔ البتہ جب اس نے اسے فروخت کرنے اور اس سے منافع کمانے کی نیت کرلی تو اس پر اُس وقت سے ایک سال گزرنے کے بعد زکوٰۃ واجب ہوگی۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب