ماخوذ : فتاویٰ ارکان اسلام
سوال
"اَطَالَ اللّٰهُ بَقَاءَکَ” یا "طَالَ عُمْرُکَ” کہنے کا کیا حکم ہے؟
جواب
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
ان جملوں کے بارے میں جیسے:
"اَطَالَ اللّٰهُ بَقَاءَکَ” (اللہ تعالیٰ آپ کی بقا کو طویل کرے)
یا
"طَالَ عُمْرُکَ” (آپ کی عمر لمبی ہو)
ان الفاظ سے مطلق طور پر لمبی عمر یا طویل بقا کی دعا کرنا درست نہیں ہے، کیونکہ:
طویل عمر کی دعا کے اثرات:
✿ طولِ بقا (لمبی عمر) خیر (بھلائی) بھی ہو سکتی ہے اور شر (برائی) بھی۔
✿ وہ شخص بدترین ہوتا ہے جس کی عمر لمبی ہو لیکن عمل برے ہوں۔
جائز طریقہ:
اگر اس انداز میں کہا جائے:
"اللّٰہ تعالیٰ آپ کو اپنی اطاعت میں دراز عمر عطا فرمائے”
تو ایسا کہنا درست ہے، کیونکہ اس میں عمر کی زیادتی کے ساتھ اللہ کی اطاعت کی قید لگائی گئی ہے، جو خیر کا پہلو رکھتی ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب