ماخوذ: فتاویٰ ارکان اسلام
میت کو عذاب ہونے کا مسئلہ
سوال:
اگر میت کو دفن نہ کیا جائے اور اُسے درندے کھا جائیں یا ہوائیں اُڑا دیں، تو کیا ایسی صورت میں بھی اُسے عذابِ قبر کا سامنا ہوگا؟
جواب:
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
جی ہاں، ایسی صورت میں بھی عذابِ قبر ممکن ہے، کیونکہ عذاب اصل میں روح کو ہوتا ہے، جبکہ جسم فنا ہو جاتا ہے یا تلف ہو جاتا ہے۔
یہ معاملہ غیب سے تعلق رکھتا ہے، اس لیے پوری قطعیت سے یہ کہنا ممکن نہیں کہ جسم کو کسی بھی صورت میں عذاب نہیں ہوتا۔ یہ بھی ممکن ہے کہ جسم کو اس حالت میں بھی عذاب دیا جائے، چاہے وہ فنا ہو جائے، جل کر راکھ ہو جائے، یا درندوں کی خوراک بن جائے۔
اصل بات یہ ہے کہ انسان اخروی معاملات کو دنیوی حالات پر قیاس نہیں کر سکتا۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب