ماخوذ: فتاوی علمیہ، جلد 1، کتاب الصلاة، صفحہ 348
مسئلہ: رفع یدین اور سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ
سوال:
سنن بیہقی کے حوالے سے ایک روایت بیان کی جاتی ہے کہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ رکوع سے پہلے اور بعد میں رفع یدین نہیں کرتے تھے۔ کیا یہ روایت درست ہے؟
الجواب:
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کی طرف عدم رفع یدین کی نسبت کے بارے میں کوئی صحیح روایت موجود نہیں ہے۔
اس کے برعکس صحیح بخاری میں ان سے رفع یدین کرنا ثابت ہے۔
جو روایت یہ بیان کرتی ہے کہ وہ رفع یدین نہیں کرتے تھے، وہ ابو بکر بن عیاش کی روایت ہے، جو کہ معلول (علت والی) ہونے کی وجہ سے ضعیف ہے۔
اس روایت کو امام احمد بن حنبل اور امام ابن معین جیسے محدثین نے باطل قرار دیا ہے۔
(شہادت: دسمبر 2001)
ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب