نماز تہجد میں قرآن شریف دیکھ کر پڑھنا
فتویٰ : سابق مفتی اعظم سعودی عرب شیخ ابن باز رحمہ اللہ

سوال :

کیا نماز تہجد میں قرآن شریف دیکھ کر پڑھنا جائز ہے، مجھے قرآن مجید بہت کم حفظ ہے، جبکہ میں اسے تہجد میں ختم کرنا چاہتی ہوں ؟

جواب :

اس میں کوئی حرج نہیں۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے آزاد کردہ غلام ذکوان رمضان المبارک میں قرآن مجید دیکھ کر انہیں نماز پڑھاتے تھے، جس طرح کہ امام بخاری رحمہ اللہ نے تعلیقاً بڑے جزم کے ساتھ اسے نقل کیا ہے۔ اکثر علماء کا بھی یہی مسلک ہے، جبکہ مانعین کے پاس کوئی معتبر دلیل نہیں۔ یہ اس لئے بھی جائز ہے کہ ہر شخص حافظ قرآن نہیں ہو سکتا جبکہ نماز میں قرآن پڑھنے کی ضرورت رہتی ہے۔ خاص طور پر رمضان المبارک اور تہجد میں ان لوگوں کو خاص ضرورت رہتی ہے، جنہیں قرآن پاک زبانی یاد نہیں۔ وبالله التوفيق

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے