کیا مسجد عائشہ (تنعیم ) سے عمرہ کر سکتے ہیں؟
شیخ زبیر علی زئی رحمہ اللہ مسجد عائشہ (تنعیم) سے عمرہ سوال : مکہ مکرمہ میں قیام کے دوران اگر عمرہ کرنے کا ارادہ ہو تو کیا احرام باندھنے کے لئے مسجد عائشہ جانا ہوتا ہے۔ میرے والدین اور ایک چھوٹی ہمشیرہ فوت ہوچکے ہیں۔ والدین نے اپنی زندگی میں حج کیا تھا لیکن چھوٹی […]
تلبید سے کیا مراد ہے؟
ماخوذ: اردو شرح عمدۃ الاحکام من کلام خیر الانام، ترجمہ: حافظ فیض اللہ ناصر الْحَدِيثُ الثَّالِثُ: { عَنْ حَفْصَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهَا قَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ ، مَا شَأْنُ النَّاسِ حَلُّوا مِنْ الْعُمْرَةِ وَلَمْ تَحِلَّ أَنْتَ مِنْ عُمْرَتِكَ فَقَالَ: إنِّي لَبَّدْتُ رَأْسِي ، وَقَلَّدْتُ هَدْيِي ، فَلَا أَحِلُّ حَتَّى أَنْحَرَ } […]
حج کا مسنون طریقہ مختصر اور تصاویر کی مدد سے سمجھیں
تحریر: مقبول احمد سلفی میقات کا تعارف (1) یلملم: یہ انڈیا، پاکستان، چین، یمن اور ان لوگوں کے لئے ہے جو اس راستے سے گزرے، یہ جدہ سے کچھ فاصلے پر واقع ہے۔ (2) ذوالحلیفہ (ابیار علی): یہ مدینہ سے تقریبا نو کلو میٹر کے قریب ہے اور یہ اہل مدینہ اور اس راستے سے […]
حج اور عمرہ میں تلبیہ بلند آواز سے کہنے کے مستند دلائل
تحریر: قاری اسامہ بن عبدالسلام حفظہ اللہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے وہ آثار اور حوالہ جات جو حج اور عمرہ کے دوران بلند آواز سے تلبیہ کہنے سے متعلق ہیں یہ آثار نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کی پیروی اور اس کے مطابق عمل کرنے کا واضح ثبوت ہیں۔ حضرت […]
نبی کریم اور ازواج مطہرات کے احرام اور تلبیہ کے واقعات
تحریر: قاری اسامہ بن عبدالسلام حفظہ اللہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور ان کی ازواج مطہرات کے حج اور عمرہ کے دوران احرام باندھنے اور تلبیہ کہنے کے واقعات احادیث میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور ان کی ازواج مطہرات کے حج اور عمرہ کے دوران احرام باندھنے اور تلبیہ کہنے […]
ہر مکلّف استطاعت رکھنے والے شخص پر حج واجب ہے
تحریر: عمران ایوب لاہوری ہر مکلّف استطاعت رکھنے والے شخص پر حج واجب ہے لغوی وضاحت: لفظِ حج باب: حَجَّ يَحْجُ (نصر ، مدّ ) سے مصدر ہے ، اس کا معنی ”قصد و ارادہ کرنا“ ہے۔ امام خلیلؒ کے نزدیک اس کا معنی ”محترم مقام کی طرف کثرت سے قصد کرنا ہے ۔“ [القاموس […]
عورت پر وجوبِ حج کے لیے محرم کا ہونا شرط ہے
تحریر: عمران ایوب لاہوری عورت پر وجوبِ حج کے لیے محرم کا ہونا شرط ہے جیسا کہ شیخ وھبہ زحیلیؒ نے یہ بات نقل فرمائی ہے۔ [الفقه الإسلامي وأدلته: 2092/3] ➊ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: لا تسافر المرأة ثلثة أيام إلا […]
حج کی فرضیت: تاخیر یا فوراً ادائیگی
تحریر: عمران ایوب لاہوری حج کی فرضیت: تاخیر یا فوراً ادائیگی فی الحقیقت یہ مسئلہ اصولی بحث سے تعلق رکھتا ہے کہ کیا امر فوری طور پر عمل کا تقاضا کرتا ہے یا تاخیر سے ، اس میں علمائے اصولیین نے طویل اختلاف کیا ہے جیسا کہ امام شوکانیؒ نے تفصیلا اسے نقل فرمایا ہے۔ […]
کیا عمرہ بھی صاحب استطاعت پر حج کی طرح فرض ہے؟
تحریر: عمران ایوب لاہوری اسی طرح عمرہ بھی اور ایک سے زیادہ مرتبہ نفل ہے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: العمرة إلى العمرة كفارة لما بينهما ”ایک عمرہ دوسرے عمرے تک دونوں کے مابین گناہوں کا کفارہ ہے ۔“ [بخاري: 1773 ، […]
کیا نا بالغ بچہ حج کر سکتا ہے
تحریر: عمران ایوب لاہوری کیا نا بالغ بچہ حج کر سکتا ہے نابالغ بچہ حج تو کر سکتا ہے لیکن بلوغت کے بعد اسے یہ حج کافی نہیں ہو گا بلکہ فرض کی ادائیگی کے لیے نیا حج کرنا پڑے گا۔ ➊ ایک عورت اپنے بچے کو اٹھا کر لائی اور کہا الهذا حج؟ ”کیا […]
میت کی طرف سے حج کرنا کیسا ہے
تحریر: عمران ایوب لاہوری میت کی طرف سے حج کرنا کیسا ہے میت کی طرف سے حج کیا جا سکتا ہے جیسا کہ ایک عورت کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نعم حجى عنها ”ہاں تو اس (یعنی میت) کی طرف سے حج کر۔“ [بخاري: 116/5 ، كتاب الحج: باب الحج والنذر […]
نیت کے ساتھ نوعِ حج کی تعیین واجب ہے
تحریر: عمران ایوب لاہوری نیت کے ساتھ نوعِ حج کی تعیین واجب ہے ◈ حجِ تمتع سے مراد حج کے مہینوں میں عمرے کا احرام باندھ کر مکہ میں داخل ہونا ، پھر عمرہ کر کے احرام اتار دینا اور پھر غیر محرم ہی رہنا ، حتی کہ ایام حج میں حج کرنا ہے اور […]
حجِ تمتع، قران یا افراد؟ افضلیت پر ائمہ کا اختلاف
تحریر: عمران ایوب لاہوری حجِ تمتع، قران یا افراد؟ افضلیت پر ائمہ کا اختلاف اس مسئلے میں علماء نے بہت اختلاف کیا ہے۔ (ابو حنیفہؒ ، اسحاقؒ ) حجِ قران افضل ہے۔ صحابہ و تابعین کی ایک جماعت ، امام نوویؒ ، امام ابن منذرؒ ، امام مزنیؒ ، اور امام مروزیؒ کا بھی یہی […]
احرام معروف جگہوں سے باندھا جائے
تحریر: عمران ایوب لاہوری احرام معروف جگہوں سے باندھا جائے ➊ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اہل مدینہ کے لیے ذوالحلیفہ ، اہل شام کے لیے جحفہ ، اہل نجد کے لیے قرن المنازل ، اہل یمن کے لیے یلملم میقات مقررفرمائے ہیں۔ […]