ہم کون ہیں

سال 2014 میں اپنے قیام سے لیکر اب تک توحید ڈاٹ کام فرقہ وارانہ اور سیاسی حدود سے بالاتر ہو کر قرآن و حدیث پر مبنی اُردو اسلامی مضامین کی ترویج میں کوشاں ہے ۔ ہمارا مقصد دنیا بھر سے اردو سمجھنے والوں کے لیئے مستند اسلامی تعلیمات پیش کرنا ہے، جو خالص قرآن و سنت پر مبنی ہوں۔ہماری ویب سائٹ پر شائع ہونے والے تمام مضامین کو معتبر علماء کرام نے بڑی محنت سے لکھا اور جانچا ہے۔ ہماری ٹیم اس بات کو یقینی بنانے کے لیے انتھک محنت کرتی ہے کہ ہم جو مواد فراہم کریں وہ مستند اور اعلیٰ معیار کا ہو۔ اسی طرح ہمارے مضامین بہترین فونٹس اور رنگوں کی وجہ سے اپنی ایک خاص شناخت رکھتے ہیں۔ توحید ڈاٹ کام پر پیش کردہ مضامین کے کوئی کاپی رائٹس نہیں، ہماری ویب سائٹ پر موجود مواد کو بلااجازت غیرمنافع بخش اور دعوتی سرگرمیوں میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔

توحید ڈاٹ کام کے مشن کو آگے بڑھانے میں درج زیل اراکین کا کلیدی حصہ ہے:

◄عثمان احمد، بانی و چیف ایڈیٹر

توحید ڈاٹ کام کے بانی، عثمان احمد ویب سائٹ کے مجموعی مواد اور سمت کی نگرانی کرتے ہیں، اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ ہمارا مشن ہماری بنیادی اہداف کے مطابق رہے۔

ابوطلحہ، سینئر ایڈیٹر و پروفریڈر

اسلامی ریسرچ میں وسیع تجربے کے ساتھ، ابوطلحہ ہمارے مواد کی درستگی اور وضاحت کو یقینی بناتے ہیں، ہماری اشاعتوں کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے میں ابوطلحہ کا کلیدی کردار ہے جس پر ہم ان کے انتہائی مشکور ہیں۔

مذہبی نگران، قاری اسامہ بن عبدالسلام، برہان الحق

ہمارے مذہبی نگران فقہی امور پر قیمتی رہنمائی فراہم کرتے ہیں، اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ تمام مواد مستند اسلامی تعلیمات کے مطابق ہو۔

محمد صارم، کمپوزر و سب ایڈیٹر

محمد صارم ہمارے مضامین کی ترتیب اور ابتدائی تدوین کے ذمہ دار ہیں۔ صارم مواد کی فارمیٹنگ کے عمل میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

اخت خزیمہ، کمپوزر و سب ایڈیٹر

اخت خزیمہ ہماری ایڈیٹوریل ٹیم کا حصہ ہیں اور مضامین کی ابتدائی تدوین اور تصحیح میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں۔ ان کی توجہ مواد کی درستگی اور روانی پر مرکوز ہے، تاکہ قاری کو ایک بہترین مطالعہ کا تجربہ حاصل ہو۔

بنت بابر، کمپوزر و سب ایڈیٹر

بنت بابر بھی ہمارے مضامین کو ایک واضح اور جامع انداز میں پیش کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔ وہ مواد کی ترتیب و تدوین میں مہارت رکھتی ہیں اور اس بات کو یقینی بناتی ہیں کہ مواد قاری تک مؤثر انداز میں پہنچے۔

◄طلحہ، پروف ریڈر

طلحہ ہماری ٹیم کے اہم رکن ہیں اور مواد کی پروف ریڈنگ کے ذمہ دار ہیں۔ وہ مواد میں غلطیوں کی نشاندہی اور درستگی کو یقینی بناتے ہیں، تاکہ ہمارے قارئین کو معیاری اور بے عیب مواد فراہم کیا جا سکے۔

شیر رحمان، ویب ڈیزائنر و ڈویلپر

شیر رحمان ہماری ویب سائٹ کے تکنیکی نگران ہیں، ویب سائٹ کی موجودہ تھیم شیر رحمان ہی کی تیار کردہ ہے جس پر ہم ان کے انتہائی مشکور ہیں۔

سفیان ہاشمی، موبائل ایپ ڈویلپر

سفیان ہاشمی ہماری موبائل ایپلیکیشنز کے منتظم اور نگران ہیں۔ سفیان ہمارے مواد کو مختلف موبائل ڈیوائسز پر قابل رسائی بناتے ہیں۔

عثمان علی: گرافک ڈیزائنر

عثمان ہمارے مواد کو زندگی بخشتے ہیں، دلچسپ اور بصری طور پر دلکش گرافکس کے ساتھ، ہماری ویب سائٹ کی مجموعی خوبصورتی کو بڑھاتے ہیں۔

ہم ہمیشہ اپنی ٹیم کو بہترین اور تجربہ کار پیشہ ور افراد کے ساتھ بڑھانے کی کوشش کرتے ہیں۔ ہم خاص طور پر ڈیجیٹل مارکیٹنگ، سرچ انجن آپٹیمائزیشن (SEO)، سوشل میڈیا آپٹیمائزیشن (SMO)، سرچ انجن مارکیٹنگ (SEM)، اور ای میل مارکیٹنگ کے میدان میں ماہرین کی تلاش میں رہتے ہیں۔ اس کے علاوہ، ہم اپنے دینی مشن میں شامل ہونے کے لئے مستند علماء کی بھی مسلسل تلاش میں ہیں۔

اگر آپ ہمارے مشن میں تعاون کرنے کے خواہشمند ہیں اور آپ کے پاس مطلوبہ مہارتیں ہیں، تو ہم آپ سے جڑنا چاہتے ہیں۔ براہ کرم اس فارم کو پر کرکے ہم سے رابطہ کریں۔

 

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته، الحمد للہ و الصلٰوة والسلام علٰی سيد المرسلين

بغیر انٹرنیٹ مضامین پڑھنے کے لیئے ہماری موبائیل ایپلیکشن انسٹال کریں!

نئے اور پرانے مضامین کی اپڈیٹس حاصل کرنے کے لیئے ہمیں سوشل میڈیا پر لازمی فالو کریں!