سوال:
کیا مسلمان کے لیے ہاتھ 🙏🏻🙏 جوڑنا درست ہے، چاہے وہ معافی کے لیے ہو یا کسی اور مقصد کے لیے؟
جواب از فضیلۃ العالم خضر حیات حفظہ اللہ
غیر اسلامی طریقہ:
بعض لوگ معافی مانگنے یا سلام کرتے وقت ہاتھ جوڑتے ہیں، لیکن یہ غیر مسلموں کا طریقہ ہے۔
خاص طور پر جو ایموجی (🙏) آپ نے بھیجی ہے، یہ ہندوؤں کا مخصوص طریقہ ہے جسے وہ نمسکار، نمستے (Namaste) وغیرہ کہتے ہیں۔ اس کا مطلب ہوتا ہے: "میں آپ کے لیے جھکتا ہوں۔”
اسلامی نقطہ نظر:
- یہ عمل تشبّہ بالکفار کے زمرے میں آتا ہے، جو جائز نہیں ہے۔
- مسلمان اللہ تعالیٰ سے معافی مانگنے کے لیے ہاتھ اٹھا کر دعا کرتے ہیں (🤲)، اور دعا صرف اللہ تعالیٰ ہی سے کی جاتی ہے، کسی عام انسان سے دعا مانگنا حرام ہے۔
- مسلمانوں کے لیے غیر اسلامی ثقافت، خصوصاً ہندوانہ اطوار اپنانے سے اجتناب ضروری ہے۔
خلاصہ:
- کسی انسان سے معافی مانگتے وقت، یا کسی سے جان چھڑانے کے لیے ہاتھ جوڑنے کی حرکت 👏 غیر اسلامی ہے اور اسلام سے کوئی تعلق نہیں رکھتی۔
- اس ایموجی (🙏) کا استعمال بھی مسلمانوں کے لیے غیر مناسب ہے، کیونکہ یہ غیر اسلامی ثقافت کی نمائندگی کرتا ہے۔