تالیف: ڈاکٹر رضا عبداللہ پاشا حفظ اللہ
36۔ کیا قرآن مجید کی تلاوت سے قبل شیطان مردود سے پناہ مانگنا واجب ہے ؟
جواب :
اللہ تعالی کا فرمان ہے :
فَإِذَا قَرَأْتَ الْقُرْآنَ فَاسْتَعِذْ بِاللَّـهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ ﴿٩٨﴾
” پس جب تو قرآن پڑھے تو مردود شیطان سے اللہ کی پناہ طلب کر۔“ [النحل: 98]
یہ اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی کی زبانی اپنے بندوں کو حکم دیا ہے کہ جب وہ تلاوت قران مجید کا ارادہ کریں تو شیطان مردود سے پناہ مانگ لیا کریں، یہاں امر ندب کے لیے ہے، وجوب کے لیے نہیں۔
تلاوت شروع کرنے سے پہلے شیطان سے پناہ مانگنی چاہیے۔