تالیف: ڈاکٹر رضا عبداللہ پاشا حفظ اللہ
40۔ کیا جنات نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سجدہ کیا ہے ؟
جواب :
جی ہاں!
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا:
سجد النبى صلى الله عليه وسلم بالنجم (سورة النجم) وسجد معه المسلمون والمشركون والجن والإنس [صحيح بخاري رقم الحديث 113/6]
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سورت نجم کی تلاوت کرتے ہوئے آیت سجده پر سجدہ کیا تو آپ کے ساتھ مسلمانوں، مشرکوں، جنات اور انسانوں نے سجدہ کیا۔