کیا ابلیس موسیٰؑ علیہ السلام کے سامنے آیا تھا ؟
تالیف: ڈاکٹر رضا عبداللہ پاشا حفظ اللہ

کیا ابلیس موسیٰؑ علیہ السلام کے سامنے آیا تھا ؟

جواب :

جی ہاں،

قرشی نے کہا، جیسا کہ تلبيس إبليس میں مذکور ہے کہ موسیٰ علیہ السلام ایک دفعہ بیٹھے ہوئے تھے کہ اچانک ابلیس آ گیا اور اس نے رنگ برنگا کوٹ پہن رکھا تھا، پھر جب وہ اس کے قریب ہوا تو کوٹ اتار کر رکھ دیا، پھر موسیٰ علیہ السلام کے پاس آ گیا، انھوں نے پوچھا: تو کون ہے؟ اس نے کہا: میں ابلیس ہوں۔ موسی علیہ السلام نے کہا: اللہ تجھے زندہ نہ رکھے، تجھے کون سی چیز لائی ہے؟ اس نے کہا: میں آپ کو سلام کہنے آیا ہوں، اللہ کے ہاں آپ کے مقام و مرتبے کی وجہ سے۔ موسیٰ علیہ السلام نے کہا: وہ کیا چیز تھی جو میں نے تیرے اوپر دیکھی تھی ؟ اس نے کہا: اس کے ذریعے میں بنو آدم کے دلوں کو اچک لینے کا کام کرتا ہوں، پھر موسیٰ علیہ السلام نے کہا: وہ کون سی چیز ہے جس کا انسان مرتکب ہو تو تو اس پر غلبہ پا لیتا ہے؟ اس نے کہا: جب وہ اپنے دل میں غرور لائے، اپنے عمل کی کثرت چaہے اور اپنے گناہوں کو بھول جائے۔

میں تجھے تین چیزوں سے ڈراتا ہوں:

➊ ایسی عورت کے ساتھ کبھی علاحدگی اختیار نہ کرنا جو تیرے لیے حلال نہیں، کیوں کہ جب کوئی آدمی ایسی عورت کے ساتھ علاحدہ ہوتا ہے جو اس کے لیے حلال نہیں تو میں اپنے ساتھیوں کو چھوڑ کر اس کا ساتھی بن جاتا ہوں یہاں تک کہ اسے فتنے میں ڈال دوں۔

➋ اللہ سے کیے ہوئے وعدے کو ہر صورت پورا کرنا، کیوں کہ جب کوئی اللہ سے معاہدہ کرے تو اپنے درمیان حائل ہونے تک اس کا ساتھ نہیں چھوڑتا۔

➌ جب تو صدقہ نکالنا چاہے تو ہر صورت اسے نکال دے، کیوں کہ جب کوئی آدمی صدقہ کر کے اسے جاری نہیں کرتا۔ میں اپنے دیگر احباب کو چھوڑ کر اس کا ساتھی بن جاتا ہوں، یہاں تک کہ آ دمی اور اس کے صدقہ نکالنے کے درمیان حائل ہو جاتا ہوں۔ پھر وہ یہ کہتا ہوا واپس لوٹ گیا: افسوس تین باتوں پر جو اس نے موسیٰ علیہ السلام کو سکھا دیں، موسیٰ علیہ السلام اب ان سے بنی آدم کو ڈرائے گا۔

[تلبيس ابليس ص: 57 باب فتن إبليس ومكايده]

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
پرنٹ کریں
ای میل
ٹیلی گرام

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته، الحمد للہ و الصلٰوة والسلام علٰی سيد المرسلين

بغیر انٹرنیٹ مضامین پڑھنے کے لیئے ہماری موبائیل ایپلیکشن انسٹال کریں!

نئے اور پرانے مضامین کی اپڈیٹس حاصل کرنے کے لیئے ہمیں سوشل میڈیا پر لازمی فالو کریں!