تحریر: عمران ایوب لاہوری
کھانے کے دوران اگر جماعت کھڑی ہو جائے
تو کھانا نہیں چھوڑنا چاہیے بلکہ خوب اچھی طرح فارغ ہو کر پھر نماز کی طرف جانا چاہیے۔
جیسا کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
إذا كان أحدكم على الطعام فلا يعجل حتى يقضى حاجته منه وإن أقيمت الصلاة
”جب تم میں سے کوئی کھانے پر ہو تو جب تک اس سے اپنی حاجت پوری نہ کرے جلدی مت کرے اگرچہ نماز کے لیے اقامت ہی کیوں نہ کہہ دی جائے ۔“
[بخارى تعليقا: 674 ، كتاب الأذان: باب إذا حضر الطعام وأقيمت الصلاة]