پریشانی اور غم دور کرنے کی مسنون دعا

فونٹ سائز:
ماخوذ: ماہنامہ الحدیث، حضرو

پریشانی اور غم کی دعا

سیدنا انس بن مالکؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم (اکثر) یہ دعا پڑھا کرتے تھے:

((اللهم إني أعوذ بك من الهم والحزن والعجز والكسل والبخل والجبن وضلع الدين وغلبة الرجال))
’’اے الله ! میں غم والم ، عاجزی وسستی، کنجوسی و بزدلی، قرض کے بوجھ اور لوگوں کے غالب آنے سے تیری پناہ میں آتا ہوں۔‘‘

(صحيح البخاري: 6369)