تحریر: عمران ایوب لاہوری
پانچ قسم کے مالدار افراد کے لیے صدقہ جائز ہے
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مالدار شخص کے لیے پانچ صورتوں کے علاوہ صدقہ حلال نہیں ہے۔
➊ زکوٰۃ کا مال اکٹھا کرنے کی صورت میں۔
➋ وہ شخص جو اپنے مال سے صدقے کی کوئی چیز خرید لے۔
➌ مقروض ہو۔
➍ فی سبیل اللہ جہاد کرنے والا ۔
➎ مسکین پر جو چیز صدقہ کی گئی ہو وہ اس سے کچھ مالدار کے لیے بطور تحفہ بھیج دے۔“
[صحيح: صحيح أبو داود: 1441 ، كتاب الزكاة: باب من يحوز له أخذ الصدقة وهو غنى ، أبو داود: 1636 ، أحمد: 56/3 ، ابن ماجة: 1841 ، عبد الرزاق: 7151 ، ابن خزيمة: 2374 ، إرواء الغليل: 870]