مسجد میں بیٹھ کر نماز کا انتظار کرنے والے پر اللہ فخر کرتا ہے
عن عبد الله بن عمرو قال: صلينا مع رسول الله صلى الله عليه وسلم المغرب، فرجع من رجع، وعقب من عقب، فجاء رسول الله صلى الله عليه وسلم مسرعا، قد حفزه النفس، وقد حسر عن ركبتيه، فقال: ((أبشروا، هذا ربكم قد فتح بابا من أبواب السماء، يباهي بكم الملائكة، يقول: انظروا إلى عبادي قد قضوا فريضة، وهم ينتظرون أخرى))
سید نا عبداللہ بن عمرؓ سے روایت ہے کہ ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مغرب کی نماز ادا کی، پھر کچھ لوگ (نماز پڑھ کر) واپس چلے گئے اور کچھ بیٹھے رہے، اتنے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس قدر تیزی سے آئے کہ آپ کی سانس پھولی ہوئی تھی اور اپنے گھٹنوں سے کپڑا سمیٹے ہوئے تھے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
خوش ہو جاؤ! تمہارا رب آسمان کے دروازوں میں سے ایک دروازہ کھول کر فرشتوں کے سامنے تمہارا ذکر فخر سے کر رہا ہے اور فرمارہا ہے:
’’میرے ان بندوں کو دیکھو جو ایک فرض نماز کی ادائیگی کے بعد دوسری نماز کا انتظار کر رہے ہیں۔‘‘
سنن ابن ماجہ: ۸۰۱ وسندہ صحیح۔