ماخوذ : فتاوی علمیہ، جلد 1، کتاب الصلاة، صفحہ 310
امام کے سکتات اور سورۃ الفاتحہ کی قراءت
(حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کی روایت کی روشنی میں)
سوال:
"امام کے سکتات” حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ:
"امام کے دو سکتے ہوتے ہیں۔ ان دونوں میں سورۃ فاتحہ کی قرآءت لوٹ لو۔”
سوال یہ ہے کہ اس روایت کی سند کیسی ہے؟
(سوال از: عبد الستار سومرو، کراچی)
الجواب:
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
اس روایت کی سند "حسن” ہے۔
جیسا کہ اس کی وضاحت "جزء القرآءت للبخاری” کی تحقیق نمبر(274) میں کی جا چکی ہے۔
یہ تحقیق مارچ 2000ء کی شہادت میں موجود ہے۔
والحمدلله۔
ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب