تحریر: عمران ایوب لاہوری
نماز میں آنکھیں بند کرنا
(ابن قیمؒ) نماز میں آنکھیں بند کرنا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا طریقہ نہیں تھا جیسا کہ تشہد کے بیان میں یہ بات گزری ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم دعا میں نظر اپنی انگلی کے اشارے کی طرف رکھتے ۔
[زاد المعاد: 248/1]
(فیروز آبادیؒ ) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز میں اپنی آنکھیں کھول کر رکھتے تھے ۔
[سفر السعادة: ص/20]