تحریر: عمران ایوب لاہوری
نماز جنازہ کی فضیلت
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
من شهد الجنازة حتى يصلى عليها فله قيراط و من شهدها حتى تدفن فله قيراطان ، قيل وما القيراطان؟ قال مثل الحبلين العظيمتين
”جس نے جنازے میں شرکت کی پھر نماز جنازہ پڑھی تو اسے ایک قیراط ثواب ملتا ہے اور جو دفن تک ساتھ رہا تو اسے دو قیراط ثواب ملتا ہے ۔ پوچھا گیا کہ دو قیراط کتنے ہوتے ہیں؟ فرمایا کہ دو عظیم پہاڑوں کے برابر ۔“
[بخاري: 1325 ، كتاب الجنائز: باب من انتظر حتى تدفن ، مسلم: 945 ، نسائي: 7634 ، أحمد: 401/2]