سوال
کیا کسی نرم جگہ جیسے بیڈ، گدا یا میٹرس پر نماز ادا کی جا سکتی ہے؟
جواب از فضیلۃ العالم اکرام اللہ واحدی حفظہ اللہ
نماز کی اصل جگہ زمین ہے اور نماز زمین پر ادا کرنی چاہیے۔
تاہم، نرم جگہ جیسے موٹا جائے نماز، گدا، بیڈ یا میٹرس پر نماز ادا کی جا سکتی ہے، بشرطیکہ:
- سجدہ اور دیگر ارکان درست طریقے سے ادا ہو سکیں۔
- نرم جگہ نماز کے خشوع و خضوع میں خلل پیدا نہ کرے۔
واللہ اعلم بالصواب۔