ماخوذ: فتاوی علمیہ، جلد1، كتاب العقائد، صفحہ163
سوال:
کیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا جسم مبارک قبر میں اور روح جنت میں، مقام الوسیلہ میں ہے؟
(صحیح بخاری، جلد اول، ص 185، مطبوعہ دہلی)
جواب:
الحمد للہ، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
یہ بات بالکل درست ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم، فداہ ابی و امی و روحی، کا جسم اطہر مدینہ منورہ میں اپنی قبر مبارک میں ہے، اور آپ کی روح جنت میں ہے، جیسا کہ سوال میں ذکر کردہ حدیث، حدیث بخاری سے یہ بات واضح ہوتی ہے۔
(بحوالہ: شہادت، فروری 2004ء)
ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب۔