تحریر: عمران ایوب لاہوری
نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے کہاں سے تلبیہ کہا
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ :
ما أهل رسول الله إلا من عند المسجد
”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے صرف مسجد (یعنی مسجد ذو الحلیفہ ) کے پاس سے ہی لبیک پکارا ۔“
[بخاري: 1541 ، كتاب الحج: باب الإهلال عند مسجد ذي الحليفة ، مسلم: 1186 ، ابو داود: 1771 ، ترمذي: 818 ، نسائي: 162/5 ، ابن ماجة: 2916 ، موطا: 336/1]
احادیث مختلف ہونے کی وجہ سے اس مسئلے میں بھی اختلاف کیا گیا ہے۔ بعض احادیث میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بیداء مقام سے لبیک پکارا ، بعض میں ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم جب اونٹنی پر سوار ہوئے تب لبیک پکارا ۔
اس مسئلے میں یوں تطبیق دی گئی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان تمام جگہوں میں ہی تلبیہ کہا اور جس نے جہاں سنا وہیں کے متعلق بیان کر دیا۔