تحریر: عمران ایوب لاہوری
میت کو قبر میں داخل کرتے وقت یہ دعا پڑھی جائے
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم اپنے مرنے والوں کو قبر میں اتارو تو : بسم الله وعلى ملة رسول الله کہو۔ ایک روایت میں وعلي سنة رسول الله کے الفاظ ہیں ۔
[صحيح: صحيح أبو داود: 2752 ، كتاب الجنائز: باب فى الدعاء للميت إذا وضع فى قبره ، أحكام الجنائز: ص/ 192 ، أحمد: 69/2 ، أبو داود: 3213 ، ترمذى: 1046 ، ابن ماجة: 1550]