موبائل فون کو نجاست سے پاک کرنے کا آسان طریقہ

سوال

اگر موبائل فون نجاست میں گر جائے اور پانی سے پاک کرنے پر اس کے خراب ہونے کا خدشہ ہو، تو اس کو کس طرح نجاست سے پاک کیا جائے؟

جواب از فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ

نجاست کو زائل کرنا ضروری ہے، اور اس کے لیے اللہ تعالیٰ نے انسان کو عقل، شعور اور مختلف طریقے اختیار کرنے کی صلاحیت دی ہے۔ ضروری نہیں کہ کسی چیز کو پاک کرنے کے لیے اسے پانی میں مکمل طور پر ڈبویا جائے۔

پاک کرنے کے لیے آپ درج ذیل طریقہ اختیار کر سکتے ہیں:

گیلا کپڑا یا فوم:
کپڑے کو ہلکا سا گیلا کریں یا فوم کا ٹکڑا لے کر جس میں کم پانی ہو، اور اسے موبائل فون پر ایک یا دو بار صاف کریں۔ اس سے نجاست زائل ہو جائے گی، ان شاءاللہ۔

دھوپ اور ہوا:
مزید تسلی کے لیے موبائل کو دھوپ میں رکھ دیں، کیونکہ دھوپ، ہوا، اور مٹی بھی طہارت کے اسباب میں شامل ہیں۔

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے