مسلسل گاڑی چلانے کی وجہ سے مسافر کا حکم لاگو ہو گا ؟
سوال : کیا موٹر کاروں، بسوں اور لاریوں کے ڈرائیوروں پر ماہ رمضان میں ان کے شہر سے باہر مسلسل گاڑی چلانے کی وجہ سے مسافر کا حکم منطبق ہو گا ؟
جواب : ہاں ! ان پر مسافر کا حکم منطبق ہو گا اور ان کے لئے قصر صلاۃ، جمع بین الصلاتین اور صوم کا افطار جائز ہے۔ اگر کوئی کہے کہ جب مسلسل ان کا کام اسی طرح جا ری رہتا ہے تو پھر وہ صوم کب رکھیں ؟ تو ہم جواب دیں گے کہ وہ سردی کے موسم میں جب کہ دن چھوٹا اور ٹھنڈا رہتا ہے اپنا صوم پور اکریں گے۔
اب رہے وہ ڈرائیور جن کا کام شہر کے اندر ہے تو وہ مسافر کے حکم میں نہیں ہوں گے اور ان کے لئے صوم رکھنا واجب ہو گا۔
’’ شیخ ابن عثیمین۔ رحمۃاللہ علیہ۔ “

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
پرنٹ کریں
ای میل
ٹیلی گرام

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته، الحمد للہ و الصلٰوة والسلام علٰی سيد المرسلين

بغیر انٹرنیٹ مضامین پڑھنے کے لیئے ہماری موبائیل ایپلیکشن انسٹال کریں!

نئے اور پرانے مضامین کی اپڈیٹس حاصل کرنے کے لیئے ہمیں سوشل میڈیا پر لازمی فالو کریں!