قبر کو عید بنانے کی ممانعت
تحریر: عمران ایوب لاہوری

قبر کو عید بنا لینا ممنوع ہے
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
لا تجعلوا قبري عيدا
”میری قبر کو عید مت بنانا ۔“
[حسن: أحكام الجنائز: ص/280 ، أبو داود: 2042 ، كتاب المناسك: باب زيارة القبور ، أحمد: 367/2]
عید سے مراد یہ ہے کہ معین اوقات اور معروف موسموں میں عبادت کے لیے قبر کے پاس جانا۔
(ابن تیمیهؒ) (اس حدیث میں) محل شاہد یہ ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر روئے زمین پر تمام قبروں سے افضل ہے ۔ جب اسے عید بنانے سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرما دیا ہے۔ تو دوسری کسی بھی قبر کو عید بنانا بالا ولی ممنوع ہے ۔
[اقتضاء الصراط المستقيم: ص/155]
(البانیؒ) یہ حدیث دلیل ہے کہ انبیا و صالحین کی قبروں کو عید بنانا حرام ہے۔
[أحكام الجنائز: ص: 281]

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

1