ماخوذ: قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل، جلد 02
سوال
غیر مسلم کی بنائی ہوئی مسجد میں نماز درست ہے یا نہیں ، جب کہ اس نے بنا کر مسلمانوں کو ہبہ کر دیا ہو۔
الجواب
غیر مسلم کی بنائی ہوئی مسجد میں جبکہ اس نے مسلمانوں کو ہبہ کر دیا ہو نماز جائز ہے۔ کیوں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے، سوائے مخصوص جگہوں کے تمام روئے زمین میں نماز درست ہے (بخاری) جعلت لی الأرض مسجداً۔ یہ حدیث بخاری شریف کی ہے، اس میں آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے روئے زمین کو میرے لیے سجدہ گاہ بنایا گیا ہے۔ (اہل حدیث دہلی جلد نمبر۸، ش نمبر ۲۳)