بسم اللّٰه الرحمن الرحيم
الحمدللّٰه رب العالمين والصلاة والسلام على رسوله الأمین، وعلى آله وأصحابه ومن تبعهم بإحسان إلى يوم الدين، أما بعد:
قارئین کرام: عیدین کی نماز میں زائد تکبیرات کے ساتھ رفع الیدین کرنا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت نہیں ہے اور نہ ہی صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین سے ثابت ہے البتہ تابعین و تبع تابعین و آئمہ دین سے عیدین کی نماز میں زائد تکبیرات کے ساتھ رفع الیدین کرنا ثابت ہے۔ اور امام ابو بکر البیہقی (م٤٥٨هـ) نے رفع الیدین کی مشہور و معروف حدیث «كِتَابُ صَلَاةِ الْعِيدَيْنِ» یعنی: «عیدین کی نماز کی کتاب»۔ میں ذکر کرنے سے قبل ان الفاظ میں باب قائم کیا ہے کہ: «بَابُ رَفْعِ الْيَدَيْنِ فِي تَكْبِيرِ الْعِيدِ». مفہوم: «عیدین کی نماز میں زائد تکبیرات کے ساتھ رفع الیدین کرنے کا بیان»۔ درج ذیل حدیث سے استدلال کیا ہے۔
سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا:
«كَانَ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا قَامَ إِلَى الصَّلَاةِ يَرْفَعُ يَدَيْهِ حَتَّى إِذَا كَانَتَا حَذْوَ مَنْكِبَيْهِ كَبَّرَ، ثُمَّ إِذَا أَرَادَ أَنْ يَرْكَعَ رَفَعَهُمَا حَتَّى يَكُونَا حَذْوَ مَنْكِبَيْهِ، كَبَّرَ وَهُمَا كَذَلِكَ، رَكَعَ، ثُمَّ إِذَا أَرَادَ أَنْ يَرْفَعَ صُلْبَهُ رَفَعَهُمَا حَتَّى يَكُونَا حَذْوَ مَنْكِبَيْهِ، ثُمَّ قَالَ: سَمِعَ اللّٰهُ لِمَنْ حَمِدَهُ، ثُمَّ يَسْجُدُ، وَلَا يَرْفَعُ يَدَيْهِ فِي السُّجُودِ، وَيَرْفَعُهُمَا فِي كُلِّ رَكْعَةٍ وَتَكْبِيرَةٍ كَبَّرَهَا قَبْلَ الرُّكُوعِ، حَتَّى تَنْقَضِيَ صَلَاتُهُ».
{📚مسند أحمد بن حنبل: ج٢ ص١٣٣-١٣٤ ح٦١٧٥، وفي📚سنن أبو داود: ح٧٢٢، وفي📚المنتقى ابن الجارود: ح١٧٨، وفي📚مسند الشاميين للطبرانی: ح١٧٧٧، وفي📚السنن الدارقطنی: ح١١١١ وح١١١٧، وفي📚السنن الكبرى للبيهقي: ح٢٥٤١ وح٦١٨٨، وفي📚شرح السنة للبغوی: ح٥٦١}
مفہوم: «رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب نماز کے لیے کھڑے ہوتے تو اپنے دونوں ہاتھ اُٹھاتے (رفع یدین کرتے)، یہاں تک کہ وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دونوں کندھوں کے مقابل ہو جاتے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم «اللّٰه أكبر» کہتے، اور انہیں (دونوں ہاتھ کو) ویسے ہی اُٹھاتے پھر رکوع کرتے، پھر جب رکوع سے اپنی پیٹھ اٹھانے کا ارادہ کرتے تو بھی ان دونوں کو اٹھاتے (رفع یدین کرتے)، یہاں تک کہ وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے کندھوں کے بالمقابل ہو جاتے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم «سَمِعَ اللّٰهُ لِمَنْ حَمِدَهُ» کہتے، اور سجدے میں اپنے دونوں ہاتھ نہیں اُٹھاتے، اور رکوع سے پہلے ہر رکعات میں تکبیر کے وقت دونوں ہاتھ اٹھاتے (رفع یدین کرتے)، یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز پوری ہو جاتی»۔
فائدہ: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز شروع کرتے وقت، رکوع میں جاتے وقت اور رکوع سے سر اٹھاتے وقت رفع الیدین کرنے کو سنت بنایا ہے۔ یہ ساری صورتیں قیام کی حالت میں تکبیر کی ہیں۔ لہٰذا جو بھی شخص قیام کی حالت میں تکبیر کہے گا، وہ اسی سنت سے استدلال کرتے ہوئے رفع الیدین کرے گا۔ اس لیے بھی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے قیام میں ہر تکبیر پر رفع الیدین کیا ہے اور عیدین و جنازہ کی تکبیرات بھی قیام ہی میں ہیں، لہٰذا ان تکبیرات میں رفع الیدین ثابت ہو گیا۔
نوٹ: امام ابو بکر محمد بن ابراہیم بن منذر النیسابوری (م٣١٨ھ) نے بھی ابن عمر رضی اللہ عنہما کی بیان کردہ حدیث سے نماز عید الفطر و نماز عید الاضحیٰ اور نماز جنازہ کی زائد تکبیرات میں رفع الیدین کا اثبات کیا ہے جیسا کہ: امام صاحب نے کہا:
«بِقَوْلِ ابْنِ عُمَرَ أَقُولُ اتِّبَاعًا لَهُ، وَلَأَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمَّا بَيَّنَ رَفْعَ الْيَدَيْنِ فِي كُلِّ تَكْبِيرَةٍ يُكَبِّرُهَا الْمَرْءُ وَهُوَ قَائِمٌ، وَكَانَتْ تَكْبِيرَاتٍ الْعِيدَيْنِ وَالْجَنَائِزِ فِي مَوْضِعِ الْقِيَامِ، ثَبَتَ رَفْعُ الْيَدَيْنِ فِيهَا، قِيَاسًا عَلَى رَفْعِ الْيَدَيْنِ فِي التَّكْبِيرِ فِي مَوْضِعِ الْقِيَامِ….».
{📚الأوسط في السنن والإجماع والإختلاف: كتاب الجنائز: جماع أبواب صفة الصلاة على الجنائز: ذكر رفع اليدين في التكبير على الجنازة: ج٥ ص٤٢٨ بتحقيق دكتور أبو حماد صغير أحمد بن محمد حنيف، دوسرا نسخه📚: ج٤ ص٣٢٤ بتحقيق إبراهيم الشيخ الطبعة دار الفلاح}.
فائدہ: درج ذیل تابعین و تبع تابعین و آئمہ دین سے عیدین کی نماز میں زائد تکبیرات کے ساتھ رفع الیدین کرنا ثابت ہے۔ جیساکہ:
(1): امام ابو محمد عطاء بن ابی رباح المکی (م١١٤هـ) کا فتویٰ
امام ابو بکر عبد الرزاق بن ھمام الصنعانی (م٢١١هـ) نے کہا:
عن ابن جريج قال: «قُلْتُ لِعَطَاءٍ: يَرْفَعُ الْإِمَامُ يَدَيْهِ كُلَّمَا كَبَّرَ هَذِهِ التَّكْبِيرَةِ الزِّيَادَةَ فِي صَلَاةِ الْفِطْرِ؟» قَالَ: «نَعَمْ، وَيَرْفَعُ النَّاسُ أَيْضًا».
مفہوم: جلیل القدر تابعی امام عطاء بن ابی رباح رحمہ اللہ سے امام ابن جریج نے دریافت کیا کہ: «کیا نماز عید الفطر کی زائد تکبیرات میں امام ہر تکبیر کے ساتھ رفع الیدین کرئے گا؟ تو امام عطاء بن ابی رباح رحمہ اللہ نے کہا: ہاں، اور لوگ (یعنی امام کے پیچھے نماز پڑھنے والے) بھی رفع الیدین کریں گے».
{📚المصنف: كتاب صلاة العيدين: باب التكبير باليدين: ج٣ ص٢٩٧ ح٥٦٩٩ بتحقيق حبيب الرحمن الأعظمي، وإسناده صحيح}.
(2): امام ابو عمرو عبد الرحمٰن بن عمرو اوزاعی الدمشقی (م١٥٧هـ) کا فتویٰ
امام ابو بکر جعفر بن محمد بن حسن الفریابی (م٣٠١هـ) نے کہا: ثنا صفوان ثنا الوليد قال:
«قُلْتُ لِلْأَوْزَاعِيٍّ: فَأَرْفَعُ يَدِي كَرَفْعِي فِي تَكْبِيرَةِ الصَّلَاةِ» قَالَ: «نَعَمْ، ارْفَعْ يَدَيْكَ مَعَ كُلِّهِنَّ».
{📚أحكام العيدين: ص١٨٢ ح١٣٦ بتحقيق أبو عبد الرحمن مساعد بن سليمان بن راشد وقال المحقق: "إسناده صحيح”}.
(3): امام ابو عبد اللہ مالک بن انس المدنی (م١٧٩هـ) کا فتویٰ
امام ابو بکر جعفر بن محمد بن حسن الفریابی (م٣٠١هـ) نے کہا: ثنا صفوان ثنا الوليد قال:
«سَأَلْتُ مَالِكَ بْنَ أَنَسٍ عَنْ ذَلِكَ، فَقَالَ: نَعَمِ ارْفَعْ يَدَيْكَ مَعَ كُلِّ تَكْبِيرَةٍ، وَلَمْ أَسْمَعْ فِيهِ شَيْئًا».
{📚أحكام العيدين: ص١٨٢-١٨٣ ح١٣٧ بتحقيق أبو عبد الرحمن مساعد بن سليمان بن راشد وقال المحقق: "إسناده صحیح”}.
(4): ابو عبد اللہ محمد بن ادریس الشافعی (م٢٠٤هـ)
امام شافعی بھی عیدین کی نماز کے زائد تکبیرات کے ساتھ رفع الیدین کرنے کے قائل تھے۔ دیکھئے:
{📚كتاب الأم: كِتَابُ صَلَاةِ الْعِيدَيْنِ: رَفْعُ الْيَدَيْنِ فِي تَكْبِيرِ الْعِيدَيْنِ: ص١٧٧ بتحقيق حسان عبد المنان الطبعة بيت الأفكار الدولية}.
(5): امام ابو زکریا یحیی بن معین البغدادی (م٢٣٣هـ) کا فتویٰ
امام ابو الفضل عباس بن محمد بن حاتم الدوری (م٢٧١هـ) نے کہا: قلت: «ليحيى مَا تَقول فِي التَّكْبِير فِي الْعِيدَيْنِ السَّبع وَالْخمس؟».
قَالَ: «أرى أَن أرفع يَدي فِي كل تَكْبِيرَة». قلت: «إِلَى مَا تذْهب فِيهِ».قَالَ: «إِلَى قَول عَطاء كَانَ يرفع يَدَيْهِ فِي تَكْبِيرَة الْعِيدَيْنِ».
{📚تاريخ يحيى بن معين برواية الدوري: ج١ ص٣٣٨ س٢٢٨٤ بتحقيق عبد اللّٰه أحمد حسن}.
(6): امام ابو یعقوب اسحاق بن راہویہ (م٢٣٨هـ)
امام اسحاق بن راہویہ بھی عیدین کی نماز کے زائد تکبیرات کے ساتھ رفع الیدین کرنے کے قائل تھے۔ دیکھئے:
{📚مسائل الإمام أحمد بن حنبل وإسحاق ابن راهوية برواية أبو يعقوب إسحاق بن منصور بن بهرام الكوسج التميمي المروزي (م٢٥١هـ): كتاب الذبائح: ج٢ ص٣٧٦ س٢٨٦٨ الطبعة دار الهجرة}.
(7): ابو عبد اللہ احمد بن محمد بن حنبل الشیبانی (م٢٤١هـ)
امام الشیبانی بھی عیدین کی نماز کے زائد تکبیرات کے ساتھ رفع الیدین کرنے کے قائل تھے۔ دیکھئے:
{📚مسائل الإمام أحمد برواية أبي داود سليمان بن الأشعث السجستاني (م٢٧٥هـ): بَابُ التَّكْبِيرِ فِي صَلَاةِ الْعِيدِ: ج٢ ص٦٠ بتحقيق محمد بهجة البيطار والسيد محمد رشيد رضا، دوسرا نسخه📚: ص٨٧ س٤٢١ بتحقيق أبو معاذ طارق بن عوض اللّٰه بن محمد}.
(8): امام ابو بکر محمد بن ابراہیم بن منذر النیسابوری (م٣١٨هـ)
امام ابو بکر محمد بن ابراہیم بن منذر النیسابوری نے «كتاب العيدين» میں درج ذیل الفاظ میں باب قائم کیا ہے کہ: «ذِكْرُ رَفْعِ الْيَدَيْنِ فِي تَكْبِيرَاتِ الْعِيدِ» آگے لکھتے ہیں کہ:
«اخْتَلَفَ أَهْلُ الْعِلْمِ فِي رَفْعِ الْيَدَيْنِ فِي التَّكْبِيرَاتِ فِي صَلَاةِ الْعِيدِ فَقَالَتْ طَائِفَةٌ: يَرْفَعُ يَدَيْهِ فِي كُلِّ تَكْبِيرَةٍ مِثْلَ الصَّلَاةِ عَلَى الْجَنَائِزِ، وَفِي الْفِطْرِ وَالْأَضْحَى».
پھر اس باب میں روایت بیان کرنے کے بعد کہا:
«وَمِمَّنْ رَأَى أَنْ يَرْفَعَ يَدَيْهِ فِي كُلِّ تَكْبِيرَةٍ مِنْ تَكْبِيرَاتِ الْعِيدِ عَطَاءٌ، وَالْأَوْزَاعِيُّ، وَالشَّافِعِيُّ، وَأَحْمَدُ».
نیز فرمایا:
«سَنَّ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَرْفَعَ الْمُصَلِّي يَدَيْهِ إِذَا افْتَتَحَ الصَّلَاةَ، وَإِذَا رَكَعَ، وَإِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ الرُّكُوعِ، وَكُلُّ ذَلِكَ تَكْبِيرٌ فِي حَالِ الْقِيَامِ، فَكُلُّ مَنْ كَبَّرَ فِي حَالِ الْقِيَامِ رَفَعَ يَدَيْهِ اسْتِدْلَالًا بِالسُّنَّةِ».
{📚الأوسط في السنن والإجماع والإختلاف: كتاب العيدين: ذكر رفع اليدين في تكبيرات العيد: ج٤ ص٢٨٢ بتحقيق دكتور أبو حماد صغير أحمد بن محمد حنيف، دوسرا نسخه📚: ج٤ ص٣٢٤ بتحقيق إبراهيم الشيخ الطبعة دار الفلاح}.
(9): امام ابو محمد الحسین بن مسعود البغوی (م٥١٦هـ) نے کہا:
«وَرَفْعُ الْيَدَيْنِ فِي تَكْبِيرَاتِ الْعِيدِ سُنَّةٌ عِنْدَ أَكْثَرِ أَهْلِ الْعِلْمِ، وَهُوَ قَوْلُ ابْنِ الْمُبَارَكِ، وَالشَّافِعِيِّ، وَأَحْمَدَ، وَإِسْحَاقَ».
{📚شرح السنة: كتاب الصلاة: باب تكبيرات صلاة العيد والقراءة فيها: ج٤ ص٣١٠ تحت ح١١٠٦ بتحقيق شعيب الأرناؤوط ومحمد زهير الشاويش}.
نوٹ: اس کے علاؤہ کئی ایک علماء کرام رحمہم اللہ علیہم اجمعین بھی اسی کے قائل و فاعل تھے یعنی عیدین کی نماز میں کہی جانے والا زائد تکبیرات کے ساتھ رفع الیدین کرنے کے۔ لہذا ہمیں بھی عیدین کی نماز کے زائد تکبیرات کے ساتھ رفع الیدین کرنا چاہیے۔
وما علینا الاالبلاغ۔
آپ لوگوں کی دعاؤں کے طلب گار "سَبِیْلُ الْمُؤْمِنِيْن فاؤنڈیشن” کی ٹیم۔
البحوث العلمية،
منجانب: "سَبِیْلُ الْمُؤْمِنِيْن فاؤنڈیشن” حیدرآباد، تلنگانہ اسٹیٹ، انڈیا۔