عقیدے میں مفید کتابیں کون سی ہیں؟
تحریر: علامہ عبداللہ بن عبدالرحمن الجبرین حفظ اللہ

عقیدے میں مفید کتابیں کون سی ہیں؟
سوال: صحیح اسلامی عقیدہ کے بارے میں کن کتابوں کا مطالعہ مفید ثابت ہو سکتا ہے؟
جواب: ہم سلف صالحین اور بالخصوص ابتدائی زمانے میں لکھی گئی کتابوں کے درس و مطالعہ کی نصیحت و تلقین کرتے ہیں ۔ اس لیے کہ عقیدہ کا معالمہ ایسا ہے کہ جب انسان اس کی مخالفت کرے گا تو گمراہ ہو جائے گا ۔ بنابریں علماء کرام نے اس کا خوب اہتمام کیا اور سب سے پہلے اس کی طرف توجہ مبذول کی ۔
اور حق کے علم بردار ان علماء اسلام نے اپنے ہم زمانہ جماعتوں ، مثلاًً خوارج ، قدریہ جہمیہ ، مرجئہ رافضہ اور جبریہ کے ساتھ مباحثہ و مناظرہ کیا نیز ان علمائے حق وصواب نے اہل بدعت کی خطاؤں اور لغزشوں کی نشان دہی کی اور ان کی غلطیوں وخامیوں کو ان کے سامنے واضح کر دیا اور ان علمائے اسلام نے اسی پر بس نہیں کیا بلکہ اس تردید کے معاملہ میں پورا زور لگا دیا ، جیسا کہ امام احمد رحمہ اللہ نے زنادقہ کی تردید کی اور عثمان دارمی نے جہمیہ اور بشر المریسی کے خلاف کام کیا ۔
اور ان علمائے کرام نے سُنت یعنی عقیدے کے معاملے میں کتابیں تحریر فرمائیں ، مثلاًً امام احمد رحمہ اللہ کی کتاب ”الشئۃ“ جو اصطخری کی روایت سے ہے ، عبد اللہ بن احمد کی کتاب ”السنۃ“ اور ابن ابی عاصم کی ”السنۃ“ بر بھاری کی ”السنۃ“ ابن ابی شیبہ کی ”الایمان“ ابن مندہ کی ”الایمان“ ابن خزیمہ کی ”التوحید“ ابن مندہ کی ”التوحید“ ابن بطہ کی ”الابانہ“ اور بیہقی کی ”الاسماء والصفات“ ۔ نیز بیہقی ہی کی ”الاعتقاد“ اور خلال کی ”السنۃ“ اور لالکائی کی ”شرح اصول اعتقاد اہل السنہ والجماعۃ“ اور آجری کی کتاب ”الشریعۃ“ ۔
ان بنیا دی کتابوں کے بعد نام آتا ہے شیخ الاسلام ابن تیمیہ اور ان کے شاگرد رشید ابن قیم رحمہ اللہ کا ان کی کتابیں مثلاًً ”العقیدۃ الواسطیۃ“ اور اس کی شرحیں ہیں: ”الروضۃ“ ، ”التنبیہات“ اور ”الکواشف“ ۔ نیز شیخ الاسلام کی درج ذیل کتابیں بھی مفید ہیں: الفتوى الحمویۃ ، الرسالۃ التدمریۃ ، اجتماع الجیوش الاسلامیۃ ، الکافیۃ الشافیۃ الصواعق المرسلۃ اور الصفدیۃ وغیرہ ۔
اور جہاں تک توحید عملی کا تعلق ہے تو اس سلسلے میں شیخ الاسلام ابن تیمیہ ، امام الدعوۃ الشیخ محمد بن عبد الوہاب رحمہ اللہ ، ان کے فرزندوں ، تلامذہ اور ان کے متبعین نے کتابیں تحریر فرمائیں ، جیسے کتاب ”التوسل والوسیلۃ“ ، ”رسالۃ الواسطۃ“ ، ”اقتضاء الصراط المستقیم“ ، ”کتاب التوحید الذى ھو حق اللہ على العبید“ ، ”مفید المُستفید“ ، ”کشف الشبہات“ ”ثلاثۃ الاصول“ ”مسائل الجاہلیۃ“ ”اور بلیمی کی ”عقیدۃ المسلمین“ ”نیز صنعانی کی ”تطہیر الاعتقاد“ ۔ صحیح عقیدے کی مخالفت کرنے والوں کے رد میں بھی انہوں نے متعدد کتابیں تالیف کی ہیں ۔ واللہ اعلم !

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں: