شمارہ السنہ جہلم
جواب:
تین صورتیں بن سکتی ہیں:
➊ مسجد کے کونے میں مغرب ادا کر لے ، اس کے بعد عشاء میں شامل ہو جائے ۔ جتنا حصہ پا لیا ، ادا کر لے ۔
➋ پہلے امام کی اقتدا میں عشاء ادا کر لے ۔ عشاء کے بعد مغرب ادا کر لے ۔ عذر اور مجبوری کی وجہ سے اگر ترتیب خراب ہو جائے تو کوئی حرج نہیں ۔
﴿رَبَّنَا لَا تُؤَاخِذْنَا إِنْ نَسِينَا أَوْ أَخْطَأْنَا﴾ [البقرة: ٢٨٦]
”ہمارے رب ! ہم سے بھول چوک ہو جائے یا خطا سرزد ہو جائے ، تو ہمارا مواخذہ نہ کرنا ۔“
➌ عشاء کی ایک رکعت کے نکل جانے کا انتظار کرے ، اب مغرب کی نیت سے امام کی اقتدا میں کھڑا ہو جائے اور امام کے ساتھ سلام پھیر دے ۔ امام اور مقتدی کی نیت میں اختلاف مضر نہیں ۔