یہ تحریر محترم ابوحمزہ عبدالخالق صدیقی کی کتاب میں رفع یدین کیوں کروں؟ سے ماخوذ ہے۔
سید نا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے رفع یدین نہ کرنے کی دلیل اور اس کا جائزہ:
دليل:
حضرت اسود تابعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے ساتھ نماز پڑھی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم ابتدائے صلاۃ کے علاوہ پوری نماز میں کسی بھی مقام پر رفع الیدین نہیں کرتے تھے۔
[مصنف ابن ابي شيبه: 268/1، رقم: 15.]
الجواب:
① یہ روایت ضعیف ہے، اس کی سند میں ابراہیم مدلس راوی ہے۔ امام حاکم فرماتے ہیں: یہ روایت شاذ ہے قابل حجت نہیں۔
[معرفة علوم الحديث للحاكم مختصر خلافيات: 389/1.]
② یہ روایت اس صحیح روایت کے بھی مخالف ہے جس میں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے رفع الیدین کرنا ثابت ہے۔
نوٹ:
خلیفہ راشد سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ سے صرف نماز کے شروع میں رفع الیدین ثابت کرنے والی روایت بھی شدید ضعیف ہے۔
[مصنف عبد الرزاق: 70/2 .]