تحریر: عمران ایوب لاہوری
سرمنڈانے سے پہلے قربانی
نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے خود بھی سرمنڈانے سے پہلے قربانی کی اور صحابہ کو بھی اس کا حکم دیا جیسا کہ حضرت مسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ :
أن رسول الله صلى الله عليه وسلم نحر قبل أن يحلق وأمر أصحابه بذلك
”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سر منڈانے سے پہلے قربانی کی اور اس کام اپنے صحابہ کو بھی حکم دیا۔“
[بخاري: 1711 ، كتاب العمرة: باب النحر قبل الحلق فى الحصر]
اگرچہ یہ حدیث عمرہ حدیبیہ کے موقع کی ہے لیکن حج میں بھی مسنون ترتیب یہی ہے جیسا کہ شیخ البانیؒ نے اسی کو ثابت کیا ہے۔
[حجة النبى للالباني: ص/85]