رمضان میں بیماری کی وجہ سے روزہ نہ رکھنے کا شرعی حکم
تحریر: قاری اسامہ بن عبدالسلام حفظہ اللہ

سوال :

ایک شخص مرض سل میں مبتلا ہے، اس پر رمضان میں صوم رکھنا دشوار ہوتا ہے۔ گزشتہ رمضان میں اس نے صوم نہیں رکھا، تو کیا اس پر کھانا کھلانا لازم ہے ؟ خیال رہے کہ اس کی شفایابی کی امید نظر نہیں آتی۔

جواب :

جب یہ مریض صومِ رمضان پر قدرت نہیں رکھتا اور اس کی شفایابی کی امید بھی نہیں ہے تو اس سے صوم ساقط ہو گیا، اور اس پر چھوڑے ہو ئے ہر دن کے بدلے ایک مسکین کو کھانا کھلانا ضروری ہے۔ ہر دن کے عوض ایک مسکین کو نصف صاع (تقریباً سوا کلو) گیہوں یا چاول وغیرہ جو اس کے گھر والے عام طور پر کھاتے ہیں وہ دے۔ یہ اس بوڑھے مرد اور عورت کے حکم میں ہے جس پر صوم رکھنا مشکل ہو۔
’’ اللجنۃ الدائمۃ“

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

1