سوال
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم رات کے وقت بستر پر آنے سے پہلے یہ دعا پڑھا کرتے تھے:
"الحمد لله الذي كفاني وآواني، الحمد لله الذي أطعمني وسقاني، الحمد لله الذي من علي فأفضل، اللهم إني أسألك بعزتك أن تنجيني من النار”
"تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں جس نے مجھے کافی کیا اور مجھے پناہ دی، تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں جس نے مجھے کھلایا اور پلایا، تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں جس نے مجھ پر احسان کیا اور بہترین عطا کیا۔ اے اللہ! میں تیری عزت کے واسطے سے تجھ سے سوال کرتا ہوں کہ مجھے آگ (جہنم) سے نجات دے۔”
جس نے یہ دعا پڑھی ہے، گویا اس نے اللہ تعالیٰ کی تعریف مخلوقات کی مختلف قسم کی تمام تعریفات کے ساتھ کی ہے۔
جواب از فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
یہ روایت صحیح ہے۔ اس روایت کو درج ذیل محدثین نے ذکر کیا اور اس کی صحت کی تصدیق کی ہے:
➊ امام ابن السنی نے اپنی کتاب "عمل اليوم والليلة” میں۔
➋ امام بیہقی نے "شعب الإيمان” میں۔
➌ امام حاکم نے بھی اپنی کتاب میں ذکر کیا ہے۔
➍ امام البانی رحمہ اللہ نے اسے "سلسلہ صحیحہ” میں بھی درج کیا اور اس کی صحت کو تسلیم کیا ہے۔
لہٰذا یہ دعا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے اور اس کا پڑھنا مسنون ہے۔