تحریر: عمران ایوب لاہوری
دونوں پہلووں پر ہاتھ رکھ کر نماز پڑھنا ممنوع ہے
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ :
نهى النبى صلى الله عليه وسلم أن يصلي الرجل مختصرا
نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز میں کولہوں پر ہاتھ رکھنے سے منع فرمایا ہے ۔“
[بخاري: 1220 ، كتاب الجمعة: باب الخصر فى الصلاة ، مسلم: 545 ، أبو داود: 947 ، نسائي: 127/2 ، ترمذى: 383 ، أبو عوانة: 74/2 ، دارمي: 232/1 ، ابن خزيمة: 56/2 ، حاكم: 264/1 ، بيهقي: 287/2]