تحریر: عمران ایوب لاہوری
خواتین کے لیے گھر میں نماز پڑھنا افضل ہے
➊ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
لا تمنعوا نسائكم المساجد وبيوتهم خير لهن
”اپنی عورتوں کو مسجدوں سے مت روکو ، لیکن ان کے گھر ہی ان کے لیے بہتر ہیں ۔“
[صحيح: صحيح أبو داود: 530 ، كتاب الصلاة: باب ما جاء فى خروج النساء إلى المسجد ، ابن خزيمة: 1684 ، احمد: 72/2]
➋ حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
خير مساجد النساء قعر بيوتهن
”خواتین کی بہترین مساجد ان کے گھروں کی چار دیواری ہے۔“
[أحمد: 297/6 ، ابن خزيمة: 1683 ، حاكم: 209/1 ، بيهقي: 131/3]