خاوند کی منی کو عورت کے رحم میں منتقل کرنا
تحریر: فتویٰ علمائے حرمین

سوال: کیا آدمی کے لیے جائز ہے کہ وہ ڈاکٹر کو اجازت دے کہ وہ اس کا پانی (منی) اس کی بیوی کی طرف منتقل کرے ، یا وہ (ایسے طریقے سے بچے پیدا کرے ) جس کو عرف عام میں ٹیسٹ ٹیو ب بےبی کہا جاتا ہے؟
جواب
یہ جائز نہیں ہے ، کیونکہ منی کے اس انتقال سے کم از کم ڈاکٹر کو عورت کی شرمگاہ کو کھولنا پڑے گا اور عورتوں کی شرمگاہوں کو جھانکنا جائز نہیں ہے اور جو چیز شرعاًً جائز نہ ہو اس کا ضرورت کے تحت ہی ارتکا ب کرنا جائز ہے ۔
اور ہم یہ تصور نہیں کرتے کہ کسی آدمی کو اس حرام طریقے سے اپنا پانی (منی) اپنی بیوی کی طرف منتقل کرنے کی ضرورت ہو ، اور بعض اوقات ایسا کرنے کے لیے ڈاکٹر کو مرد کی شرمگاہ بھی کھولنا پڑتی ہے اور یہ بھی جائز نہیں ہے ۔
حصول اولاد کے اس طریقے کو اختیار کرنے کا مطلب یہ ہے کہ ہم نے یہ ٹھان لی ہے کہ ہم اہل مغرب کے ہر اس عمل کے کرنے میں جو وہ کرتے ہیں ہر اس کام سے بچنے میں جس سے وہ بچتے ہیں ان کی تقلید کریں گے ۔ اور وہ شخص جس کو طبعی طریقے سے اولاد نہیں ملی اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ اللہ کی تقدیر اور اس کے فیصلے پر راضی نہیں ہے ۔
جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مسلمانوں کو حصول رزق اور کسب حلال کے سلسلہ میں مشروع طریقے ہی اختیار کرنے کی رغبت دلاتے ہیں تو حصول اولاد کے سلسلہ میں وہ بالا ولی مشروع طریقوں کو اختیار کرنے کی رغبت دلائیں گے ۔
——————

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
پرنٹ کریں
ای میل
ٹیلی گرام
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته، الحمد للہ و الصلٰوة والسلام علٰی سيد المرسلين

بغیر انٹرنیٹ مضامین پڑھنے کے لیئے ہماری موبائیل ایپلیکشن انسٹال کریں!

نئے اور پرانے مضامین کی اپڈیٹس حاصل کرنے کے لیئے ہمیں سوشل میڈیا پر لازمی فالو کریں!