تحریر: عمران ایوب لاہوری
خاوند کی اجازت کے بغیر بیوی نفلی روزہ نہ رکھے
حضرت ابو ہریرۃ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول الله صلى الله عليه وسلم نے فرمایا:
لا يحل للمرأة تصوم و زوجها شاهد إلا بإذنه
”کسی عورت کے لیے حلال نہیں کہ وہ روزے رکھے جبکہ اس کا خاوند گھر میں ہو الا کہ شوہر اس کی اجازت دے۔“
سنن ابی داود کی روایت میں یہ لفظ زائد ہیں:
فى غير رمضان
”رمضان کے علاوہ اور دنوں میں ۔“
[بخاري: 5195 ، كتاب النكاح: باب لاتاذن المرأة فى بيت زوجها لأحد إلا باذنه ، أبو داود: 2458 ، مسلم: 1026 ، أحمد: 316/2 ، بيهقى: 192/4 ، عبدالرزاق: 7886]