حضرت علی اور حضرت زبیر رضی اللہ عنہما کی روایت کا جائزہ
تالیف: حافظ محمد انور زاہد حفظ اللہ

ابو جرد کا بیان ہے کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے حضرت زبیر رضی اللہ عنہ کو قسم دے کر سوال کیا،کیا تو نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ نہیں سنا تھا کہ اے زبیر رضی اللہ عنہ تو علی رضی اللہ عنہ سے جنگ کرے گا حالانکہ تو ظالم ہوگا ؟ زبیر رضی اللہ عنہ نے جواب دیا کیوں نہیں لیکن میں بھول گیا تھا۔
[ميزان الاعتدال، ج 4، ص : 411۔ و اخرجه العقيلي فى الضعفاء : 35/3]
ذہبی کا بیان ہے کہ یہ ابو جرد جو حضرت علی رضی اللہ عنہ اور حضرت زبیر رضی اللہ عنہ کا قصہ نقل کر رہا ہے۔ یہ مجہول ہے اسے کوئی نہیں جانتا۔ [ميزان الاعتدال، ج 7، ص : 349]
عبد الملک بن مسلم الرقاشی :
ابو جرد سے یہ داستان نقل کرنے والا عبد الملک بن مسلم الرقاشی ہے۔ بخاری کا بیان ہے کہ اس کی روایت صحیح نہیں۔ ذہبی کہتے ہیں اسے عبد الملک کے علاوہ اور کوئی روایت نہیں کرتا۔
عبد اللہ بن محمد الرقاشی :
اس عبد الملک بن مسلم سے عبد اللہ بن محمد الرقاشی کے علاوہ کوئی روایت نہیں کرتا جو اس کا پوتا ہے۔ جعفر بن سلمان کے کوئی روایت نہیں لیتا۔ بخاری کہتے ہیں اس کی روایت پر اعتراض ہے اس نے زبیر و علی رضی اللہ عنہ کا قصہ نقل کیا ہے عقیلی کا بیان ہے کہ اس روایت کی سند کمزور ہے۔ [ميزان الاعتدال : ج 2، ص488]
جعفر بن سلیمان الصبعی :
یہ کڑا رافضی تھا۔ خلفائے ثلاثہ کو گالیاں دیتا۔

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے