تحریر: عمران ایوب لاہوری
جو ان مقامات کے اندر ہوں وہ اپنے گھر ہی سے احرام باندھ لے حتی کہ مکہ والے مکہ ہی سے
جیسا کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے میقات مقرر کرنے کے بعد فرمایا:
فمن كان دونهن فمن أهله وكذا فكذلك حتى أهل مكة يهلون منها
”جو لوگ میقات کے اندر رہتے ہوں وہ اپنی رہائش گاہ سے ہی احرام باندھیں حتی کہ اہل مکہ مکہ مکرمہ سے ہی احرام باندھیں ۔“
[بخاري: 1526 ، كتاب الحج: باب مهل أهل الشام ، مسلم: 1181 ، ابو داود: 1738]