جماع کے وقت مستحب ذکر
یہ تحریر علمائے حرمین کے فتووں پر مشتمل کتاب 500 سوال و جواب برائے خواتین سے ماخوذ ہے جس کا ترجمہ حافظ عبداللہ سلیم نے کیا ہے۔

سوال:

بیوی کے ذمہ اپنے خاوند سے جماع کرنے کے بعد کونسی نماز واجب ہے؟ اور آدمی جمعہ کے دن کا غسل کرتے ہونے کونسی دعا پڑھے۔

جواب:

جب میاں بیوی جماع کرنے کا ارادہ کریں تو ان میں سے ہر ایک کے لیے یہ دعا پڑھنا مستحب ہے:
«بسم الله، اللهم جنبنا الشيطان وجنب الشيطان ما رزقتنا» [وصحيح البخاري، رقم الحديث 141 صحيح مسلم، رقم الحديث 1434]
”اللہ کے نام کے ساتھ، اے اللہ ! شیطان کو ہم سے اور اس (جماع) کے نتیجہ میں جو تو ہم کو اولاد ہے اس سے شیطان کو دور کر دے۔“
اور وہ اس جماع کے سبب اللہ سبحانہ وتعالیٰ سے عفت و پاکدامنی اور افزائش نسل کی امید رکھے نہ کہ صرف جنسی خواہش کو پورا کرنے کی۔
نہ تو نماز جمعہ کے اس کے لیے کوئی دعا مشروع ہے، اور نہ ہی سرے سے کوئی ایسی نماز ہی ہے جو مرد اور عورت جماع کے وقت (یا اس کے بعد) پڑھیں۔
[سعودي فتوي كميٹي]

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں: